13 ستمبر 2014 - 13:28
ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی امور کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی امور کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی مہم، بغیر سوچے سمجھے بنایا گیا پروگرام ہے۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں واشگٹن کا فیصلہ، حقیقت سے دور ہے کیونکہ امریکہ کا بنیادی مقصد علاقے پر کنٹرول قائم کرنا اور روس کو یہاں سے ہٹانا ہے۔

بشار اسد کی سیاسی مشیر نے دہشت گردی سے مقابلے میں شام کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق، دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فوج تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔

بثینہ شعبان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جو بھی شام پر جارحیت کرنے کی سوچ رہا ہے اسے ہم تباہ کر دیں گے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے مسلح دہشت گردوں سے ہے جن کے حمامی نہ صرف علاقائی ملک ہیں بلکہ انہیں بین الاقوامی حمایت بھی حاصل ہے۔
شام کے صدر کی مشیر نے کہا کہ شام کے عوام گزشتہ چار برسوں سے دہشت گردوں سے جنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی باشندے ان دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں جن کے علاقائی اور غیر ملکی حامی، ان دہشت گرد گروہوں کی ہر طرح سے مدد کرتے آ رہے ہیں۔

.......

/169